دائم شادی اور موقت(متعہ) شادی میں فرق
1⃣ غیر دائمی شادی میں مدت اور وقت معین ہوتا ہے
لیکن دائم شادی وقت معین نہیں ہوتا۔
2⃣ نکاح پڑھتے وقت مہریہ ضروری ہے معین کیا جائے وگرنہ نکاح درست نہیں ہوگا،
لیکن
دائمی نکاح میں بغیر مہریہ، کے عقد صحیح ہے اور مہر المثل کے طور پر ادا کرنا پڑے گا۔
3⃣ غیر دائمی نکاح میں ارث بیان نہیں کیا گیا ہے،
لیکن دائمی نکاح بیان کیا گیا ہے۔
4⃣ غیر دائمی نکاح میں نان نفقہ شوہر پر واجب نہیں ہے،
لیکن برخلاف دائمی شادی کے۔
5⃣ غیر دائمی شادی میں طلاق لازمی نہیں ہے مدت پوری ہونے یا مدت بخشنے کیساتھ نکاح ختم ہو جاتا ہے۔
لیکن دائمی شادی برعکس ہے۔
6⃣ وہ عورت جس نے غیر دائمی شادی کی ہے شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر جا سکتی ہے ،
لیکن
دائمی شادی میں اگر بیوی کے جانے سے شوہر کا حق ضائع ہوتا ہے تو بیوی کا باہر جانا حرام ہے گناہ ہے۔
7⃣ دائمی شادی فقط، چار شادیاں کر سکتے ہیں محدودیت ہے
لیکن غیر دائمی میں محدودیت نہیں ہے۔
مآخذ:
۱۔ توضیح المسائل مراجع م ۲۴۲۷
۲۔ العروہ الوثقی ج ۱ ص ۷۷۷
۳۔ احکام دو دقیقہ ای محمود اکبری ج ۳ ص ۹۲